Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کالی مرچ کے حیران کن فوائد

اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2016 01:57pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہمارے یہاں گھروں میں بچے بڑے عموماً اپنی پلیٹوں میں موجود کھانے میں سے کالی مرچ کو نکال باہر کرتے ہیں۔ کھانے میں موجود یہ عنصر ان کی صحت کیلئے کتنا فائدہ مند ہے اگر یہ جان جائیں تو ایسا کبھی نہ کریں۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ  کالی مرچ میں چھپے صحت کے رازآخر ہیں کیا۔

کینسر سے بچاؤ

وٹامن سی، وٹامن اے اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹ کی متحمل کالی مرچ جسم سے نقصان دہ مواد صاف کرتی ہے ، اور کینسر اور دیگر امراض سے بچاتی ہے۔

ہاضمہ فعال ہونا

کالی مرچ ہاضمے کو آسان اور معدے کو فعال بناتی ہے۔

نزلہ اور کھانسی میں آرام دہ

کالی مرچ کا چونکہ  اینٹی بیکٹیریل ہوتی ہے اس لئے اس کا استعمال نزلہ اور کھانسی میں راحت بخشتا ہے۔ ایک چائے کے چمچ شہد کے ساتھ تازہ پسی ہوئی کالی مرچ آسان سا نسخہ ہے۔

وزن گھٹانا

کالی مرچ کی بیرونی سطح میں  موجود فائٹو نیوٹرینٹس،فیٹ سیلز کو توڑنے میں مدد دیتا ہے، اور میٹا بولزم بڑھاتا ہے۔

جلد کو بہتر بناتی ہے

پسی ہوئی کالی مرچ کا شہد یا دہی میں  ملا کر استعمال دوران خون کو بہتر بناتا ہے جس کے سبب جلد کو زیادہ آکسیجن ملتی ہے ۔ کھانے میں اسکا استعمال جلد پر موجود جھریوں کو دور کرتا ہے۔

ڈپریشن سے بچاؤ

کہا جاتا ہے کالی مرچ ڈپریشن سے نکلنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ دماغ کو متحرک کرتی ہے اور مناسب طریقے سے اس کوکام کرنے  میں مدد دیتی ہے۔

نوٹ:درج بالا تحریر محض معلوماتی ہے۔ معالج کے مشورے کے بغیر اس پر عمل سے گریز کریں۔

بشکریہ ان ڈی ٹی وی فوڈز