Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سگریٹ نوشی کے کینسر کے علاوہ نقصانات

اپ ڈیٹ 31 مئ 2016 05:50pm

_9c9d8ac8-2713-11e6-8f5f-7ac8be343499

اکتیس مئی کا دن تمباکو نوشی کے نقصانات سے آگاہی دلانے کیلئے منایا جاتا ہے اور منعقد ہونے والی بے شمار تقاریب میں تمباکو نوشی سے لاحق ہونے والی بیماریاں کی ایک لمبی فہرست ہر سال گنوائی جاتی ہے اور اس سے بچنے کے طریقے بھی وضع کئے جاتے ہیں۔

تمباکو نوشی جہاں صحت کیلئے نقصان دہ ہے وہیں روز مرہ کے معمولاتِ زندگی پر بھی اثر انداز ہوتی ہے جن کے کئی پہلوں کو تحقیق کی روشنی میں  درج ذیل کیا گیا ہے۔

تمباکو نوشی آپ کے ملازمت کے مواقعوں میں حائل ہوتی ہے *

Tired businessman smoking

رواں برس امریکا کی یونیورسٹی اسٹین فورڈ میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق ایسے بے روزگار افراد جو تمباکو نوشی کے عادی ہوتے ہیں وہ نئی ملازمت حاصل کرنے میں کافی حد تک ناکام رہتے ہیں اور اگر کامیاب ہو بھی جائیں تو وہ نسبتاً سگریٹ نہ پینے والے افراد سے اوسطاً پانچ ڈالر فی گھنٹہ  کم اجرت لے پاتے ہیں۔

سگریٹ نوشی کرنے والےافراد موٹاپےکا شکار نہیں ہوتے *

obesity

سگریٹ میں شامل نیکوٹین بھوک نہیں لگنے دیتا۔ کی گئی متعدد تحقیق کے مطابق سیگریٹ چھوڑنے کے بعد وزن بڑھ جاتا ہے۔

آپ کے بچے دوہری شخصیت (بائے پولر اور سکرٹزوفرینیا) کا شکار ہو سکتے ہیں *

Bipolar_quit_blog

کولمبیا کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق ایسی حاملہ خواتین جو تمباکو نوشی کرتی ہیں ان کے ہونے والے بچے میں اس بات کے 38 فیصد امکانات ہوتے ہیں کہ وہ بائے پولر اور سکرٹزوفرینا نامی بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں۔ یہ ایک قسم کی نفسیاتی بیماری ہے جس میں انسان کا مزاج پل بھر میں خوش اور بل بھر میں اداس ہوجاتا ہے۔

ای سگریٹ تمباکو نوشی نہیں چھڑوا سکتی *

e-cigarettes-can-help-smokers-to-stop-or-reduce-smoking

عام طور پر لوگوں کو یہ گمان ہو گیا ہے کہ ای سگریٹ رویتی سگریٹ سے جان چھڑانے میں کار گر ہے لیکن تحقیق کے مطابق نوجوان ای سگریٹ کو روائیتی سیگریٹ کی طرح پیتے ہیں۔

ای سگریٹ میں کینڈی اور پھلوں کے ذائقے استعمال کئے جاتے ہیں جو نوجوانوں کو نیکوٹین سے زیادہ اپنا عادی بنا لیتے ہیں۔ ای سگریٹ کے استعمال میں زیادتی اور احتیات نہ ہونے کی وجہ سے یہ آپ کے چہرے پر بھی پھٹ سکتی ہے۔ حالیہ دنوں میں سگریٹ بنانے والی کمپنیوں کو اس قسم کے کیس بھی بھگتنے پڑے ہیں۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز