Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دانتوں کو پیسنا ، عادت یا کچھ اور؟

اپ ڈیٹ 31 مئ 2016 11:14am

10000000

دانت پیسنا  ایک قدرتی عمل ہے ،تاہم ایسا کیوں ہوتا ہے  اس کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔مختلف رپورٹس اور ڈاکٹرز کی آراء کے مطابق شدید قسم کا ذہنی دباؤ دانت پیسنے کی  ایک وجہ ہو سکتا ہے۔

تاہم حالیہ ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دانت پیسنا ہماری بقاء کیلئے نہایت ضروری ہے۔لوگ سوتے ہوئے  دانت کیوں پیستے ہیں ؟محققین کی جانب سے کی جانے والی  ریسرچ میں  اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

سونے کے دوران ہمارا ذہن سست ہوجاتا ہے اور  آہستگی کے ساتھ کام کرنے لگتا ہے۔

جب آپ گہری نیند سوتے ہیں آپ کا پورا جسم آرام دہ حالت میں ہوتا ہے،اس حالت میں منہ  (جبڑا)کافی بھاری ہو جاتا ہے،جس کے باعث آپ کے منہ میں ہوا کا داخلہ بند ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

تحقیق کےمطابق  سونے کے دوران بھی آپ کا دماغ  جاگ رہا ہوتا ہے اور آپ کے ساتھ ہونے والی تمام چیزوں کو نوٹ کررہا ہوتا ہے۔

سوتے ہوئے منہ بھاری ہونے کی صورت میں جب ہوا آپ کے اندر نہیں پہنچتی تو  دانت آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ  ٹکراتے ہیں جسے 'دانت پیسنا  کہتے ہیں'۔اس طرح آپ کا منہ کھلتا اور بند ہوتا ہے اور ہوا باآسانی  منہ کے اندر داخل ہو  جاتی ہے۔

دانت پیسنے کے چند فائدے بھی ہیں۔

سوتے میں دانت پیسنا ہماری صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس طرح ہوا جسم کے اندر جاتی ہے جو ہماری صحت کیلئے بہت ضروری ہے۔

اگر سوتے میں دانت نہ پیسے جائیں تو ہمارا منہ(جبڑا) آپس میں مل جائے گا اوراسے واپس اپنی اصلی حالت میں آنے  کیلئے کافی  تکلیف اٹھانی پڑے گی۔