ہوائی جہاز کی کھڑکی کے نچلے حصے میں سوراخ کیوں ہوتا ہے
ہوائی جہاز کو تقریباً لاکھوں لوگ آمد و رفت کیلئے روزانہ استعمال کرتے ہیں۔ جن میں سے کئی لوگ ایسے ہیں جو کھڑکی والی سیٹ پر بیٹھنا پسند کرتے ہیں ۔لیکن اس بات کا مشاہدہ شاید ہی کچھ لوگوں نے کیا ہوگا کہ ہوائی جہاز کی کھڑکی کے نچلے حصے میں سراخ کیوں رکھا جاتا ہے۔ہم آپ کو بتاتے ہیں ایسا کیوں کیا جاتا ہے۔
ہوائی جہاز جیسے جیسے فضا میں بلند ہوتا جاتا ہے ہوا کا دباؤ کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ لیکن جہاز کی بناوٹ اس انداز سے کی جاتی ہے کہ وہ ہوا کہ کم دباؤ کو سنبھال سکے تا کہ اندر موجود مسافر محفوظ رہ سکیں۔ جس کی وجہ سے جہاز کے باہر ہوا کا دباؤ بہ نسبت اندرونی ماحول کے کم رہتا ہے۔
ہوا کے دباؤ میں اس فرق کی وجہ سے جہاز کی کھڑکیوں پر شدید دباؤ بنتا ہے۔ ہوائی جہاز کی کھڑکی پر تین مختلف شیشے ، اندرونی طرف، بیرونی طرف اور درمیان میں نصب ہوتے ہیں ۔ بیرونی شیشہ جہاز کے اندر اور باہر موجود ہوا کے دباؤ میں فرق کو جھیلتا ہے۔ جبکہ درمیان میں موجود شیشے میں ایک سراخ رکھا جاتا ہے جس کا اولین مقصد دونوں جانب پیدا ہونے والے دباؤ کے فرق کو متوازن کرنا ہوتا ہے۔
بیرونی طرف اور درمیان میں نصب شیشے کے بیچ فاصلہ ہوتا ہے۔ اس فاصلے کی وجہ سے درمیان والے شیشے میں موجود شیشے کو ہوا کے دباؤ میں توازن پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ہوائی جہاز کی کھڑکی میں اندر کی جانب نصب شیشے کا مقصد صرف مسافروں سے دونوں شیشوں کو محفوظ رکھنا ہے۔ شیشے میں موجود سراخ نمی کو بھی ہٹاتا ہے اور کھڑکی پر دھند بننے سے بھی روکتا ہے۔
بشکریہ ٹیک انسائڈر
Comments are closed on this story.