Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

جاپان بنائے گا گرگٹ نما ٹرین

شائع 29 مئ 2016 12:48pm
سائنس
فائل فوٹو- فائل فوٹو-

جاپان کی ایک کمپنی ایسی ٹرین چلانے جا رہی ہے جو گرگٹ کی طرح رنگ بدلے گی۔ جاپانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ ٹرین ماحول کے مطابق خودکار طریقے سے اپنا رنگ تبدیل کرنے صلاحیت رکھتی ہے جس کے باعث وہ اسی ماحول کا حصہ محسوس ہو گی۔

اس ٹرین کا ڈیزائن ایک نوبل انعام یافتہ جاپانی ماہرتعمیرات کازویو سیجیما تیار کر رہے ہیں ۔ یہ ٹرین جاپان کا سیبو گروپبنا رہا ہے اور 2018 میں اپنی 100ویں سالگرہ کے موقع پر اس ٹرین کا افتتاح کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق جب یہ ٹرین شہری آبادی سے گزر رہی ہو گی تو اس کا رنگ سرخ، پیلا یا نیلا ہو جائے گا اور جب یہ دیہی علاقے سے گزرے گی تو اس کا رنگ سفید ہو جائے گا۔ یہ ٹرین جاپانی کی معروف کمپنی 'ہٹاچی' بنائے گی۔ اس کی رفتار322کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی اور اس کے لیے 178کلومیٹر طویل ٹریک بنایا جائے گا۔

جاپان میں اس وقت دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرینیں چل رہی ہیں اور یہ نظرنہ آنے والی ٹرین اس کے ٹرین سسٹم میں ایک اور انوکھا اضافہ ہو گا۔ یہ ٹرین مکمل طور پر غائب نہیں ہو گی، اس کے شیشے دکھائی دیں گے اور اسے اپنا رنگ تبدیل کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکے گا۔