Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

پسینے سےبدبو آنے کی کیا وجہ ہے؟

شائع 24 مئ 2016 10:31am
Tired man stressed sweating having fever headache isolated on gray wall background. Worried guy wipes sweat on his face فائل فوٹو

سخت گرمیوں میں پسینہ آنا ایک عام بات ہے۔لیکن پسینے سے بو آنا بہت شرمندگی کا باعث ہے، اس بو سے آپ کے آس پاس کے لوگ آرام دہ محسوس نہیں کرتے۔

پسینے سے بدبو آنے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں، جو لوگ ٹیلکم پاؤڈر کا استعمال نہیں کرتے ان کو اس مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے علاوہ جو لوگ ایک ہی جوڑے کو دو دن پہنیں، تو اس وجہ سے بھی بدبو پیدا ہوسکتی ہے۔

درج ذیل چند ایسی چیزیں بیان کی جارہی ہیں، جن کے ذریعے پسینے کی بدبو سے مکمل نجات پایا جاسکتا ہے۔

٭ روز نہائیں

اگر آپ پسینے کی بدبو سے دوچار ہیں توآپ دن میں ایک بار ضرور نہائیں، اس سے آپ کو پسینہ کم آئے گا اور آپ کے جسم سے بیکٹیریا کا بھی خاتمہ ہوگا۔پسینے میں بدبو میں موجود نہیں ہوتی، لیکن جسم میں بیکٹیریا کی موجودگی پسینے میں بدبو میں پیدا کردیتی ہے، جس کے باعث آس پاس کے لوگ آرام دہ محسوس نہیں کرتے۔

لہذا دن میں ایک بار نہانے سے پسینے کے ساتھ ساتھ بدبو سے بھی نجات مل سکتا ہے۔

٭ اینٹی بیکٹیریا صابن کا استعمال

جب بھی نہائیں تو اینٹی بیکٹیریا صابن سے نہائیں، اینٹی بیکٹیریا صابن آپ کے جسم میں سے بیکٹیریا کو ختم کردے گا ۔ پھر اس سے آپ کے پسینے کی بدبو بھی ختم ہوجائے گی۔

٭ اپنے جسم کو خشک رکھیں

جب بھی نہا کے نکلیں تو فوری طور پر اپنے جسم کو خشک کرلیں  اور جسم کے ان حصوں کو ضرور خشک کریں جہاں آپ کو پسینہ زیادہ آتا ہو۔

٭ڈیوٹرینٹ کا استعمال کریں

جب آپ نہا کے نکلیں تو پاؤڈر یا ڈیوٹرینٹ کا استعمال ضرور کریں۔ یہ تمام چیزیں پسینہ آنے سے روکتی ہیں اور آپ کو سارا دن فریش اور تازہ دم رکھتی ہیں۔

٭ اپنی الماری صاف رکھیں

اپنی الماری میں کبھی بھی پسینے والے کپڑے نہیں رکھیں،اس سے دوسرے کپڑوں میں بھی پسینے کی بدبو چلی جاتی ہے، جس کے باعث آپ کی پوری الماری میں پسینے کی بدبو  آجاتی ہے،جوکہ واقعی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

٭ کچھ کھانوں سے پرہیز کریں

کچھ ایسے کھانے بھی ہوتے ہیں جن کے باعث پسینے میں بدبو پیدا ہوتی ہے۔مثلاً جو لوگ زیادہ مرچیں کھاتے ہیں ان کو پسینہ زیادہ آتا ہے۔اس کے علاوہ کچھ کھانو ں کی مہک آپ کے پسینے میں بھی شامل ہوجاتی ہے، جیسے پیاز اور لہسن وغیرہ۔ اس کے ساتھ ساتھ کیفین کے زیادہ استعمال سے بھی پسینہ آتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کےلیے ہے۔ اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔