Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

چھینک سے متعلق چند حیران کن حقائق

شائع 23 مئ 2016 10:35am

چھینکوں کا آنا ایک قدرتی عمل ہے۔ اکثر ناک میں گرد چلے جانے سے چھینک آتی ہیں یا کسی پالتو جانور کے بال ناک میں چلے جانے سے چھینک آتی ہے، چھینک کا آنا پھیپڑوں کے لیے اچھا ہوتا ہے۔پھیپڑوں کے علاوہ بھی چھینکیں آنا صحت کےلیے اچھی علامت سمجھا جاتا ہے۔

چھینکنے سے متعلق کچھ ایسی حیرت انگیز حقائق ہیں، جن کے بارے میں شاید آپ نہیں جانتے ہونگے۔آج ہم آپ کو انہی حقائق سے متعلق بتائیں گے، جن کو جان کے آپ کو یقیناً بہت حیرت ہوگی۔

٭ چھینک آتے ہی منہ پر ہاتھ رکھنا

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب کسی کو چھینک یا کھانسی آتی ہےتو وہ فوراً اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں اور یہ بات بچوں کو گھر کے بڑے بھی سیکھاتے ہیں کہ جب بھی چھینک یا کھانسی آئے تو فوراً منہ پر ہاتھ رکھ لیں۔اگر انسان کو یہ بات نہ بھی سیکھائی جائے تو چھینک آتے وقت لوگ خود بخود منہ پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں۔

٭ چھینک آنے سے دل کی دھڑکن نہیں روکتی

اکثر کہا جاتا ہے کہ چھینک آنے سے دل کی دھڑکن روک جاتی ہےلیکن یہ بالکل غلط بات ہے، کیونکہ چھینک آنے سے دل کی دھڑکن نہیں روکتی ، بلکہ چھینک آنے سے پہلے جو پریشر سینے پر پڑتا ہے تو اس ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کا دل بند ہوگیا ہے اور دل کی دھڑکن روک گئی ہے جبکہ اس بات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

٭ چھینکتے ہوئےآنکھیں بند ہوجانا

جب بھی چھینک آتی ہے تو تمام لوگوں کی آنکھیں خود بخود بند ہوجاتی ہیں، اگر کوئی چھینکتے ہوئے آنکھوں  کو کھلارکھنا بھی چاہے تب بھی نہیں کھلا رکھ سکتا۔

کہا جاتا ہے کہ اگر آپ چھینکتے ہوئے آنکھوں کو کھلا رکھنے کی کوشش کریں گے تو اس عمل سے آپ کی آنکھیں باہر نکل کے آسکتی ہیں، لہذا اس عمل کو کرنے سے پرہیز کریں۔

٭سوتے ہوئے چھینکنا نا ممکن ہے

کیا آپ نے کبھی ا س بارے میں سوچا ہے کہ سوتے ہوئے چھینک کیوں نہیں آتی؟وہ اس لیے کیونکہ جب آپ سونے کے لیے لیٹ جاتے ہیں تو اس سے آپ کے مسلز جن کے ذریعے چھینک آتی ہےوہ سو جاتے ہیں، جس کے باعث چھینک آنے والا عمل روک جاتا ہے اور سوتے ہوئے آپ کو چھینک نہیں آتی۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کےلیے ہے۔