لیاری میں باکسنگ اکیڈمی بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں،عامر خان
کراچی:پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ لیاری کے بچوں کے لئے باکسنگ اکیڈمی بنانے کا اردہ رکھتا ہوں میری خواہش ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کو باکسنگ کی تربیت دوں ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے نام سے منسوب آل پاکستان باکسنگ ٹورنا منٹ کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا۔ان کا کہنا تھا کہ لیاری میں اپنی باکسنگ اکیڈمی قائم کرنا چاہتا ہوں ،لیاری باکسنگ کا گڑھ ہونے کے نا طے ٹیلنٹ سے مالا مال ہے ،مجھے باکسنگ سے پیار کرنے والے لیاری کے لوگوں سے پیار ہے ،لیاری کے لوگوں نے فٹبال اور باکسنگ میں دنیا بھر میں نام کما یا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کی نئی نسل کو تربیت دینے کے لئے تیار ہوں ،میں اور میرا بھائی ہارون خان لیاری آکر باکسنگ مقابلوں میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے نوجوانوں کو باکسنگ کے ساتھ تعلیم کے حصول پر بھی زور دیا،اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان میں ویمن باکسنگ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور ملاقات کے لئے آنیوالی گرلز باکسرز کو سراہا ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے محبت میرے خون میں شامل ہے ۔
Comments are closed on this story.