سندھ:پرائیوٹ اسکولزکاحکومتی فیصلہ قبول کرنے سے انکار
کراچی:سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات ہوچکی ہیں تاہم شہر کے بیشتر نجی اسکول کھلے ہیں۔
کچھ اسکولوں میں امتحانات ہورہے ہیں جبکہ والدین نے چھٹیوں کے اچانک فیصلوں پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
سندھ میں 20 مئی سے 24 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے ، تاہم پرائیوٹ اسکولز نے اس فیصلے کو قبول نہیں کیا اور شہر میں بیشترمقامات پراسکولز کھلے رہے۔والدین کاکہنا ہےکہ بچوں کے امتحانات ہورہےہیں چھٹیوں کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے۔
بیشتر پرائیوٹ اسکولز میں صبح بچے پہنچے تو ان کا کہنا تھا کہ اسکول آنا اچھانہیں لگ رہا تاہم ہمارے امتحان ہورہےہیں۔
محکمہ تعلیم کا موقف ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے اور لوڈشیڈنگ کے باعث شیڈول تبدیل کر کے چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.