Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ (ن) کے رہنما قومی اسمبلی کی رکنیت سےمستعفی

شائع 20 مئ 2016 09:34am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری اسد الرحمان نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔

سیکرٹری قومی اسمبلی سے بدتمیزی پرمعطل ایم این اے چوہدری اسدالرحمان ن کا استعفیٰ منظورکرلیا گیا۔

 اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، چوہدری اسدالرحمان نے سیکرٹری اسمبلی سے اسپیکر سردارایازصادق کی موجودگی میں بد تمیزی کی تھی ۔

 جس پراسپیکرنے چوہدری اسد الرحمان کے رکنیت قومی اسمبلی کے رواں سیشن کیلئے معطل کردی تھی ۔

 واضح رہے کہ چوہدری اسد الرحمان این اے 94 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔