Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ایک ہی ڈیوائس پر بیک وقت دوواٹس ایپ اکاؤنٹ بنائیں

شائع 19 مئ 2016 06:51am

56565

واٹس ایپ ایک انتہائی مشہورمیسینجر ایپ ہے جو کہ ہراسمارٹ فون،ٹیبلیٹس اور ڈیسک ٹوپ پر موجود ہوتی ہے یہ ٹیکسٹ،ویڈیو،اوڈیو،تصاویراور کونٹیکٹ بھیجنے کے لئے ہر لحاظ سے موزوں ہے۔ 

بحرحال اس ایپ میں چند رکاوٹیں ہیں وہ یہ کہ آپ ایک ہی ڈیوائس میں ایک ہی وقت میں دو اکاؤنٹ نہیں بناسکتے اس طرح کی مشکل ایک ہی ڈیوائس میں دو سم استعمال کرنے والوں کو اکثر پیش آتی ہے۔
wapp1

مگراب یہ ایک ایپ جو کہ گوگل پلے اسٹور پرڈوئل میسینجر واٹس ایپ کے نام سے موجود ہے کے ذریعے ممکن ہے اوراس طرح آپ ایک ہی اینڈرائیڈ ڈیوائس میں ڈوئل اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔

یہاں اس ایپ کے استعمال کے بارے میں بتایا جارہا ہے پہلےآپ ڈوئل میسینجرواٹس ایپ پراپنا ایک اکاؤنٹ بنائیں۔
wapp2

سب سے پہلے اس ایپ کواپنےاینڈرائیڈ ڈیوائس میں ڈاؤن لوڈ کریں

اس پرایک اکاؤنٹ بنائے جس طرح آپ واٹس ایپ پر بناتے ہیں

اگرکوئی پریشانی آئے تو آپ بیک اپ بنا کراوریجینل واٹس ایپ کو ڈیلیٹ کرکے اس ایپ کو انسٹال کرلیں۔
wapp3

.ایک ہی اینڈرائیڈ ڈیوائس میں ڈوئل واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانےکا ایک اور طریقہ اوجی واٹس ایپ ہے

پہلے آپ اپنی چیٹ کا بیک اپ واٹس ایپ چیٹ سیٹینگ سے بنائے اور پھر آپ اپنے فون کے ایپلیکیشن مینیجر پرجائیں اورواٹس ایپ پرکلیئر ڈیٹا آپشن کو ہٹ کریں۔
wapp5

اس کی بعد آپ فون کے او جی واٹس ایپ کے لئے فائل منیجر میں واٹس ایپ اپلیکیشن کو رینیم کریں اوراوریجینل ایپ کو ڈیلیٹ کردیں۔

اوجی واٹس ایپ فائل کو ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی اینڈرائیڈ ڈیوائس میں انسٹال کریں ایک اکاؤنٹ بنائیں ڈوئل واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ایک ہی ڈیوائس میں انجوائے کریں۔