Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت:مردوں کی تصاویر بنانے کا عجیب و غریب پیشہ

شائع 18 مئ 2016 04:54pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بنارس :بھارت میں مردوں کی تصاویر بنانے کا عجیب و غریب پیشہ فروغ پانے لگا جنہیں موت کے فوٹو گرافرز کہا جاتا ہے،یہ افراد دنیا کے قدیم شہر بنارس میں دریائے گنگا کے کنارے ہندووٴں کی آخری رسومات کی عکس بندی کرتے ہیں۔

بنارس کو ہندووٴں کا مذہبی دارلحکومت بھی کہا جاتا ہے، یہاں دریائے گنگا کے کنارے بنے گھاٹوں کو مقدس تصور کیا جاتا ہے،بہت سے گھاٹ ایسے ہیں جہاں دور دراز علاقوں سے لوگ پوجا کرنے آتے ہیں۔

ہندووٴں کا عقیدہ ہے کہ جس شخص کی آخری رسومات یہاں ادا کی جائیں وہ دوسرے جنم اور موت کے چکر سے آزاد ہوجاتا ہے،زیادہ تر گھاٹ تنگ راستے اور گلیاں بھول بھلیاں کی مانند ہیں،انہی گلیوں میں موت کو مصور اپنے عارضی اسٹوڈیو چلاتے ہیں۔

فوٹوگرافرز روزانہ گھاٹ پر بارہ سے پندرہ گھنٹے تک مرنے والوں کی تصاویر بناتے ہیں،کچھ لوگوں کیلئے یہ یادگار لمحے کی حیثیت رکھتا ہے۔

https://youtu.be/TehqHsfwOao