Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

بلدیہ عظمی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ،فریال تالپور

شائع 17 مئ 2016 05:33pm
 فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی :پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپو نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔

پیپلزپارٹی کو شہرقائد کے مسائل کے حل کیلئے ہوش آہی گیا۔سوک سینٹرمیں بلدیہ عظمی اجلاس کی صدارت فریال تالپورنے کی۔تاہم اجلاس کے بعد صحافیوں کے تابڑتوڑسوالات پراجلاس کی صدارت کی تردید کردی ۔

فریال تالپورکا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل حل کرا نے سوک سینٹر آئی ہوں،عام شہری کی حیثیت اجلاس میں بیٹھی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو شہرکے مسائل پرتشویش ہے۔

اس موقع پروزیربلدیات جام خان شورو نے وفاق پرچڑھائی کردی کہا کہ وفاق نے بلدیات کے فنڈزلے کرزیادتی کی ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں کراچی کیلئے اضافی دس ارب روپے رکھے جائیں گے۔