Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا :ستر سالہ خاتون کی چوالیس ارب کی لاٹری نکل آئی

شائع 14 مئ 2016 05:35pm
pearlmearlsmith_image فائل فوٹو

نیوجرسی :امریکی ریاست نیو جرسی میں ستر سالہ امریکی خاتون کی قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ چوالیس ارب روپے کی لاٹری جیت لی۔

اوپر والا جب دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کے دیتا ہے، قسمت کا تالہ کھلے تو تقدیر ایسا پلٹا کھاتی ہے کہ دیکھنے والے بھی رشک کرتے ہیں، کچھ ایسا ہی ہوا، امریکا کی ستر سالہ خاتون پرل اسمتھ کے ساتھ، جن کا چار سو انتیس ملین ڈالر یعنی چوالیس ارب پاکستانی روپے سے زائد کا جیک پاٹ لگ گیا۔

نیو جرسی لاٹری ہیڈ کوارٹرز نے لاٹری کے فاتح کا اعلان کیا،پرل اسمتھ نے چھ ڈالر میں لاٹری کے دو ٹکٹ خریدے تھے۔پرل اسمتھ کی بیٹی ویلیری کا کہنا ہے کہ جیک پاٹ جیتنا ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔نیو جرسی کی پرل اسمتھ ایک ہی جھٹکے میں ارب پتی بنیں تو بس پھر کیا تھا انہوں نے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا۔

ملٹی ملین ڈالر لاٹری جیتنے کی خوشی میں پورا خاندان خوشی سے نہال ہے۔