Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی شہریت سے دستبراداری میں تیزی سے اضافہ

شائع 13 مئ 2016 02:04pm
citizen_image فائل فوٹو

واشنگٹن :امریکا میں دو ہزار سولہ کی پہلی سہ ماہی میں گیارہ سو سے زیادہ افراد امریکی شہریت سے دستبردار ہوگئے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے فیڈرل رجسٹر کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران گیارہ سو اٹھاون امریکی شہریوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر شہریت ترک کردی، گزشتہ سال بھی چار ہزار دو سو اناسی امریکیوں نے شہرت منسوخ کرائی تھی۔

شہریت سے دستبرداری کی ایک بڑی وجہ امریکی محکمہ خارجہ کا انٹرنل ریونیو سروسز کا فارن اکاوٴنٹ ٹیکس کمپلینئس لاء ہے ، جس کے تحت دنیا میں کہیں بھی رہائش پذیر امریکی شہریوں کو امریکا میں ٹیکس گوشواروں میں بیرون ملک اثاثے، آف شور اکاوٴنٹس، پراپرٹی اور بینک اکاوٴنٹس کو ظاہر کرنے کا پابند بنایا گیا ہے، قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ اور سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔

وقت گزرنے کیساتھ ساتھ امریکی شہریوں کی جانب سے شہریت ترک کرنے کی رفتار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ساٹھ اور ستر کی دہائی میں سیاسی احتجاج کے طور پر کثیر تعداد میں لوگوں نے اپنی شہریت ترک کی تھی۔