Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھر کی صفائی کے 9حیرت انگیز طریقے

شائع 13 مئ 2016 06:04am

dusting

ہم اپنے گھر کو صاف کرنے کے لئے کئی طرح کے کیمیکل استعمال کرتے ہیں جو ہماری صحت کے لئے نقصان کا باعث بنتے ہیں یہ نہ صرف ہماری جلد کو متاثر کرتے ہیں بلکہ بعض کیمیکل اتنے خطرناک ہوتے ہیں جن کے بخارات ہماری سانس کے ساتھ اندر جاکر پھپڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ 

مگر آپ ان تمام کیمیکل کو اب خیرباد کہ دیں جو کہ آپ کی صحت کے لئے سوالیہ نشان ہیں اور ان چیزوں کو گھر کی صفائی کے لئے استعمال کریں جو بلکل کیمیکل کی طرح کام کرتے ہیں۔

سرکہ کےذریعے کیلشیم لیک ہونے والی چیزوں کے نشانات صاف کرنا

کیلشیم اگر لیک ہو کر کسی جگہ جم جائے اکثر ایسا ہارڈ واٹر یعنی کھارے پانی کی وجہ سے ہو جاتا ہے جس جگہ نشانات ہو اس پر کچھ مقدار میں سرکہ ڈالیں اور نشانات بھول جائیں۔

بیکینگ پاؤڈر

بیکینگ پاؤڈر کا پانی کے ساتھ پیسٹ بنالیں اور سخت گریس اور بو پیدا کرنے والے داغ کو صاف کریں خصوصاً حساس جگہوں پر جیسے لکڑی سے بنے کیبنیٹ یہ نئے محسوس ہونگے۔

باتھ روم کی صفائی

سرکہ ایک جادوئی کام کرتا ہے یہاں تک کہ باتھ روم کی صفائی کے لئے بھی، تھوڑا سا سرکہ باتھ روم میں پھیلاکر ایک یادو گھنٹے بعد دھولیں صفائی کے ساتھ نمکیلی مہک بھی حاصل کریں۔

ویکس پیپر کا استعمال

ایسے برتن جو استعمال میں نہ ہو ان پر ویکس پیپر لپیٹ دیں اس طرح ان کوزرد رنگ کے نشان پڑنے سے بچایا جاسکتا ہے یہاں تک کہ نلکوں پر بھی لپیٹ دیں یہ ان نشانات کی وجہ سے لیک ہونےسے  بچ جائے گے۔

نمک کے ذریعے لوہے سے بنے برتن کی صفائی

لوہے سے بنے برتن بہت جلد گندے ہوجاتے ہیں ان کی صفائی کے لئے نمک کو ڈال کر رگڑیں صاف ہوجائیں گے۔

گریس کے داغ صاف کریں

ڈش سوپ کو داغ پر لگا کر رگڑیں اور پندرہ سے تیس منٹ کے لئے چھوڑدیں پھر پانی سے کھنگال لیں اگر پھر بھی داغ صاف نہ ہو ایک یا دو چائے کےچمچ بیکینگ سوڈا لگا کر پندرہ سے تیس منٹ کے لئے چھوڑدیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں داغ صاف ہوجائیں گے۔

پیتل سے بنے برتن کی صفائی

پیتل سے بنے برتن جلد اپنی چمک کھو دیتے ہیں ان کی کو صاف کرنے کے لئے سرکہ اور آٹے کو ملااستعمال کریں یہ چمک اٹھے گے۔

فروٹ فلائس سے نجات

ہر کوئی فروٹ فلائس سے پریشان ہے اس کے لئے ایک لیموں کو کاٹ کر اوون میں رات بھر کے لئے رکھ دیں اور اوون کا دروازہ بند نہ کریں کچھ گھنٹوں کے بعد اس کا دروازہ بند کرکے اوون کو آن کر دیں اس طرح لیموں بیک ہوجائے گا اور ساتھ ہی فروٹ فلائس بھی ختم ہو جائے گی۔

جلے ہوئے لیموں کا استعمال

فروٹ فلائس کو ختم کرنے کے بعد اس لیموں کو بیکینگ سوڈا میں ڈپ کرکے اپنے سینک کو صاف کریں وہ چمکنےلگ جائےگا۔