Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بڑھتی فضائی آلودگی پر علمی ادارہ صحت کی وارننگ جاری

شائع 12 مئ 2016 02:21pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ سالانہ ستر لاکھ لوگ فضائی آلودگی کا شکار ہو کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

دنیا بھر میں بڑھتی فضائی آلودگی پر عالمی ادارہ صحت نے وارننگ جاری کردی ہے۔

دو سال قبل فضائی آلودگی کے حوالے سے  ڈبلیو ایچ او کی  اسٹڈی  کے مطابق دنیا بھر کے شہروں میں آلودگی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اب رواں سال بھی یہی صورتحال برقرار ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی ڈائریکٹر برائے ماحولیات، اور صحت  ماریہ  نیرا کہنا ہے کہ فضائی  آلودگی سے انسانی جانوں کا ضیاع ہورہاہے۔

 ماریہ نیرا کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے سالانہ ستر لاکھ لوگ مرتے ہیں جس میں نومولود بچے بھی شامل ہیں۔ فضائی آلودگی  بہت بڑا  مسئلہ ہے جس کیلئے شعور کی آگاہی بہت ضروری ہے ہمیں فضائی آلودگی کی مانیٹرنگ کی ضرورت ہے۔ کیونکہ اس سے صحت پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

چین اور  بھارت گزشتہ دو سالوں سے اب تک فضائی آلودگی کا شکار ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت بھارت اور چین کو سب سے زیادہ فضائی آلودگی کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔