Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹریچنگ کی ورزش کے بعض انوکھے فوائد جو آپ نہیں جانتے ۔

اپ ڈیٹ 12 مئ 2016 07:03pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ورزش کیلئے جیم جانا ضروری سمجھا جاتا ہے لیکن بعض ایسی ورزشیں بھی ہیں جو کہ کوئی بھی شخص با آسانی گھر پر کرکے بھی تازہ دم ہوسکتا ہے ۔ایسی ہی ایک ورزش اسٹریچنگ کی بھی ہے ۔

اگرچہ کہ ورزش کی افادیت کوکوئی نظرانداز نہیں کرسکتا ہے لیکناسٹریچنگ کی ورزش کرکے ایسے بیش بہا فوائد ہیں جس عام طور پر لوگ واقف نہیں ہیں اور یہ عام سی ورزش کرکے خودکو تازہ دم رکھ سکتے ہیں ۔ذیل میں ورزش کے ایسے ہی فوائد بیان کیے گئے ہیں ۔

ذہنی دباو میں کمی یا خاتمے کیلئے مفید
روزمرہ زندگی میں مسائل ہمارے ذہنی دباو میں اضافے کا باعث بنتے ہیں جو کہ کسی بھی کام کرنے والے پیشہ ور شخص یا طالبعلموں کی کارکردگی پر خاطر خواہ منفی اثر ات بھی مرتب کرتا ہے جبکہ ذہنی دباو کسی بھی شخص کے پٹھوں میں بھی غیر ضروری کھنچاو کا سبب بنتا ہے ۔لہذااسٹریچنگ کی ورزش پٹھوں کے تناو کا کم کرکے آپکا ذہنی دباو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتی ہے ۔

وارم اپ کیلئے اسٹریچنگ ورزش

اسٹریچنگ کی ورزش کسی بھی کھیل کو شروع کرنے سے قبل بھی کرنے کا مشورہ عام طور پر دیا جاتا ہے کیونکہ یہ ورزش کسی بھی کھیل کے دوران انجری یا زخمی ہونے کے امکانات کو گھٹاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسکو عام طور پر وارم اپ کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

جسم کی لچک میں اضافے
کہا جاتا ہے کہ عام طور پر جو شخص زیادہ پھرتیلا ہوتا ہے جسکا جسم لچکیلا ہوتا ہے ،اسٹریچنگ کی ورزش کسی بھی شخص کے جسم میں لچک پیدا کرنے اہم کردار ادا کرتی ہے ،لہذا اس طرح اسٹریچنگ کی ورزش آپکی کارکردگی میں باالواسطہ اضافے کا بھی سبب بنتی ہے ۔

جسم کے مختلف حصو ں کو خون کی متناسب ترسیل
جسم کے مختلف حصوں کو خون کی متناسب ترسیل صحت مند زندگی گزارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ،لہذا اسٹریچنگ کی ورزش جسم میں خون کی متناسب ترسیل کو یقینی بناتی ہے ۔اسکے علاوہ انجری کی صورت میں بھی یہ زخم کو جلد مندمل ہونے میں اہم ورزش ہے ۔

کمر کا درد بھگانے میں معاون
اسٹریچنگ کی ورزش آپکے کمر کے درد کو بھگانے میں معاون ہے کیونکہ یہ پٹھوں میں لچک پیدا کرکے ان میں درد کو کم کرنے یا مرمت کرنے میں اہم ثابت ہوتی ہے ۔