Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

نیوزی لینڈ:وزیر اعظم کو پارلیمنٹ سے باہر نکال دیا گیا

شائع 11 مئ 2016 05:53pm

PM-image

 ویلنگٹن :نیوزی لینڈ میں اسپیکر کی بات نہ ماننے پر وزیراعظم جان کی کو پارلیمنٹ سے باہر نکال دیا گیا۔

نیوزی لینڈ میں پارلیمنٹ کی حکمرانی کامظاہرہ،وزیراعظم نے ایک روز قبل تین چیرٹی اداروں کے بارے میں کہا تھا کہ ان کے پاناما پیپرز میں نام ہیں ،وزیراعظم سے وضاحت مانگی گئی، کوئشچن آور میں وزیراعظم ''جان کی'' نے بولنا شروع کیا۔اس دوران اسپیکر ڈیوڈ کارٹر ابھی کھڑے ہوئے تھے،انہوں نے وزیراعظم کو وارننگ دی کہ ضابطے کا خیال رکھیں اور خاموش رہیں۔

اسپیکر کی وارننگ کے باوجود وزیراعظم چپ نہ ہوئے توتو اسپیکر نے انہیں ایوان سے ہی باہر نکال دیا،اس سے پہلے آخری بار سن دو ہزار پانچ میں وزیراعظم ہیلن کلارک کو ضابطے کی خلاف ورزی پر ایوان سے باہر جانا پڑا تھا۔