Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرینہ کپور بننے جارہی ہیں ساس

شائع 10 مئ 2016 07:16am

saif-111111111

ممبئی:بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اب اتنے بھی چھوٹے نہیں رہے،ان کی بیٹی سارہ علی خان نے ان کیلئے داماد ڈھونڈھ لیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق 23 سالہ سارہ علی خان ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں وجہ ہے ان کی اور بھارتی سیاستدان سشیل کمار شیندے کے پوتے 'ویر'  کے ایک ساتھ ہونے کی خبریں۔

بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات کے بچے شہرت میں  ان سے  بھی دو ہاتھ آگے نکل گئے ہیں اور اس کا سبب ہے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وہ تصاویر جو یہ مشہور بچے اکثر پوسٹ اور شئیر کرتے رہتے ہیں۔

ان دنوں اداکارسیف علی خان کی بیٹی سارہ خان اور ویر سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کا حصہ بنی ہوئی ہیں ، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جارہے ہیں ۔

واضح رہے کہ سارہ کولمبیا یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں ،ان کے والد چاہتے ہیں کہ وہ شوبز جوائن کرنے سے پہلے جلد از جلداپنی تعلیم مکمل کرلیں ۔