جوتوں سے جانئےشخصیت کا راز
اکثر لوگ شخصیت کے بارے میں جاننے کے لیے انداز گفتگو کا سہارہ لیتے ہیں اورکئی افراد کپڑوں کے ذریعے بھی شخصیت کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جوتوں کے ذریعے بھی شخصیت کو جانچا جا سکتا ہے۔ہر کوئی مختلف قسم کے جوتے پہننا پسند کرتا ہے، جوتے پوری شخصیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر آپ بہت اچھے کپڑے پہن لیں اور جوتے پر توجہ نہیں دیں تو اس سےآپ کی پوری ڈریسنگ خراب لگنے لگتی ہے۔
جوتوں کے ذریعے کس طرح شخصیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے؟ وہ درج ذیل ہے
٭مہنگے جوتے
وہ افراد جن کو مہنگے جوتوں کا شوق ہوتا ہے، یقیناً وہ بہت زیادہ پیسے خرچ کرنے والے ہوتے ہیں اور ان کو پیسے خرچ کرنے کا دکھ بھی نہیں ہوتا،ایسے افراد شاہ خرچ قسم کے ہوتے ہیں۔
٭رنگین جوتے
وہ افراد جو رنگین جوتے پہننا پسند کرتے ہیں، ایسے افراد کی شخصیت تھوڑی الگ ہوتی ہے۔ یہ افراد دوسروں کو دیکھ کے فوراً اپنی شخصیت تبدیل کرلیتے ہیں۔
٭ اپنے جوتوں کو ہمیشہ نیا رکھنا
کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں ، جو اپنے جوتوں کو ہمیشہ نیا اور صاف ستھرا رکھتے ہیں۔ایسے افراد اپنے ارادوں کے بہت مضبوط اور حوصلہ مند ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ایسے افراد ایماندار بھی ہوتے ہیں۔
٭ نرم دہ چپلیں
کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں جن کو صرف آرام دہ چپلیں پسند آتی ہیں، جو کہیں بھی آنے جانے کے لیے چپلوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ ایسے افراد ہر حالات میں خوش اور ہر کام کو بخوبی کرنے والے ہوتے ہیں۔
٭ بوٹس
وہ افراد جن کو بوٹس پسند ہوتے ہیں، ان افراد کی شخصیت میں غصہ موجود ہوتا ہے۔ایسے افراد غصے کے بہت تیز ہوتے ہیں۔
٭ہائی ہیلز
وہ خواتین جن کو انتہائی اونچی ہیلز پسند ہوتی ہیں، جوکہ دیکھنے میں بالکل بھی آرام دہ نہیں لگ رہی ہوتی ہیں۔ ایسے افراد کی شخصیت بھی پرسکون ہوتی ہے۔
٭برانڈ نئے جوتے
ایسے افراد جن کو برانڈ نئے جوتے پسند ہوتے ہیں ، ایسے افراد ہر وقت اسی سوچ میں مہو رہتے ہیں کہ دوسرے لوگ ان کے بارے میں پتہ نہیں کیا سوچتے ہونگے۔ لہذا وہ افراد اس حوالے سے مسلسل پریشانی میں گھیرے رہتے ہیں۔
٭فلیٹ جوتے
ایسے افراد جن کو فلیٹ جوتے پسند ہوتے ہیں، وہ بہت کھلے دماغ سے سوچنے والے افراد ہوتے ہیں۔ اپنی سوچ کے باعث ان کو کئی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
٭ بورنگ جوتے
جاگرز کو عموماً لوگ بورنگ جوتے سے تشبہہ دیتے ہیں۔ایسے افراد جن کو جاگرز پہننا پسند ہوتے ہیں ، ان افراد کو الگ تھلگ رہنا پسند ہوتا ہے اور ایسے افراد جلد ہی دوسروں کے دباؤ میں آجاتے ہیں۔
Comments are closed on this story.