Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

داعش کے خلاف ہم اکيلے ہی جنگ لڑ رہے ہيں،ترک صدر

شائع 09 مئ 2016 01:52pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

استنبول:ترک صدر رجب طيب اردوان کہتے ہيں داعش کے خلاف ہم اکيلے ہی جنگ لڑ رہے ہيں۔

استنبول ميں ايک تقريب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طيب اردوان کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف ہميں کسی قسم کی مدد نہیں مل رہی، یہ ایک ایسی جنگ ہے جس میں ہم اکیلے ہیں،داعش کے خلاف جدوجہد میں ہمیں بین الاقوامی حمایت نہیں مل رہی ۔

صدر طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ ممالک نے تارکین وطن کے بحران پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

ترک صدر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترکی نے شام کے سرحدی علاقے کلیز میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے پچپن شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔