Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نو منتخب لندن میئر صادق خان کے کیریئر پر ایک نظر

اپ ڈیٹ 07 مئ 2016 03:04pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لندن:برطانوی دارالحکومت لندن کی تاریخ کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہونے والےصادق خان نے ملکہ برطانیہ کے سامنے ان کی وفاداری کا حلف قرآن پاک پر اٹھالیا۔

لندن وہ شہر ہے جس کا بجٹ پاکستان کے سالانہ ترقياتی بجٹ سے پندرہ گنا زیادہ ہے اور دنیا کا وہ دارالحکومت جہاں دنیا کے اہم ترین فیصلے ہوتے ہیں، اب وہاں ایک پاکستانی راج کرے گا۔

صادق خان کے دادا تقسیم ہند کے وقت پاکستان منتقل ہوئے جبکہ 1960میں ان کے والد پاکستان سے ہجرت کر کے برطانیہ گئے،صادق خان  آٹھ بہن بھائیوں میں پانچویں نمبر پر ہیں، وہ لندن کے جنوبی علاقے ٹوٹنگ میں پیدا ہوئے۔ ان کی ابتدائی زندگی کونسل کی جانب سے دیئے گئے اس گھر میں گزری جو غریب افراد کو حکومت کی جانب سے دیا جاتا ہے۔

صادق خان نے ابتدائی تعلیم ایک سرکاری اسکول سے حاصل کی، لندن کے ایک لاء اسکول سے وکالت کی ڈگری لی اور اپنے دوست لوئس کرسٹین کے ساتھ مل کر کرسٹین اینڈ خان لاء فرم کی بنیاد رکھی، جہاں انسانی حقوق سے متعلق مقدمات لیے جاتے تھے۔

صادق خان نے 1994 میں پاکستانی نژاد وکیل سعدیہ احمد سے شادی کی جن سے انکے دو بچے ہیں۔

انہوں نے چھ مئی 2005 سے اپنی سیاسی کریئر کا آغاز کیا اور لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے لیبر پارٹی کے ممبر منتخب ہوئے۔2010 میں وہ بھاری اکثریت سے ممبر آف پارلیمنٹ منتخب ہوئے،2008میں منسٹر آف اسٹیٹ کمیونٹی بنےاور2009میں منسٹر آف اسٹیٹ فور ٹرانسپورٹ منتخب ہوئے۔

 صادق خان کو لندن کی 100بااثر ترین شخصیات میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔