Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چھ غذائیں جو آپ کو بنا کافی کے جگائے رکھنے میں مدد گار ثابت ہونگی

شائع 05 مئ 2016 04:33pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اکثر آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ کام کے دوران آپ پر نیند غلبہ ہوتا  ہے اور آپ جمائیاں لینا شروع کر دیتے ہیں۔ پھر آپ کو سستی دور کرنے کیلئے چائے یاکافی کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ کافی آپ کو وقتی طور پر توانائی ضرور دیتی ہے لیکن کافی کے کچھ صحت مند متبادل بھی موجود ہیں جو آپ کو جگائے رکھنے میں کافی مددگار ثابت ہونگے۔

تخم بالنگا کے بیج

tKm-balanga

تخم بالنگا میں اومیگا-3 فیٹی ایسڈ کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو 'برین بوسٹرز' سمجھے جاتے ہیں۔ یہ بیج آپ کی سستی کو دور کرتے ہیں اور آپ کو الرٹ بنائے رکھتے ہیں۔ تخم بالنگا اپنی جسامت سے دس گنا ذیادہ پانی خود میں جذب کر سکتا ہے۔ جب آپ میں پانی کی کمی ہوتی ہے  یہ آپ کے ہاضمے کو بڑھاتا ہے اور توانا محسوس کرواتا ہے۔ اس کو اپنے مشروبات یا دہی میں شامل ضرور کریں۔

ٹھنڈا پانی

thanda-pani

 بہت سے لوگ اپنے  دن کی شروعات  بغیر پانی پی کرتے ہیں جس سے رات بھر ہونے والی پانی کی کمی اپ کے دماغ پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ ٹھنڈا پانی آپ کے احساسات کو جگائے رکھتا ہے اور آپ کے خشک خلیات کو تازگی بخش کر متحرک کرتا ہے۔ آپ چاہیں تو اس  میں لیموں یا کوئی اور چیز شامل کر سکتے ہیں۔

دلیا

dalia

دلیا ایک بہترین توانائی کا زریعہ ہے۔ یہ جلدی ہضم نہیں ہو تا اور آپ کے میٹابولزم کو چارج کر کے آپ کو سارا دن توانائی پہنچاتا ہے۔ اپنی غذا میں دلیا ضرور شامل کریں۔

ہری اور پتے والی سبزیاں

sabzi

پالک، بند گوبھی اور ایسی ہی دوسری سبزیاں آپ کو سست محسوس کرنے سے بچا سکتی ہیں۔ ہری سبزیوں میں وٹامن-بی موجود ہاتا ہے جو آپ کی غذا کوتوانائی میں بدلتا ہے۔ سلاد کا استعمال شروع کریں یہ آپ کو نیند سے جگائے رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انڈے

anda

انڈہ ابلا ہوا ہو یا کسی بھی صورت میں۔ یہ آپ کے ناشتے کا سب سے صحت مند جزو ہے۔ انڈے کی زردی ضرور کھائیں کیونکہ اس میں موجود پروٹین آپ کے جسم کو ذیادہ دیر تک چارج رکھتے ہیں۔ ایک مکمل اور متناسب ناشتے کیلئے انڈے کے ساتھ سبزیاں شامل کریں۔

چاکلیٹ ملک

chocolate-mil

دودھ میں تھوڑی سی چاکلیٹ ملائیں اور آپ کا لذیذ اور توانائی سے بھرپور چارجر تیار ہے۔ دودھ میں موجود کیلشئم آپ کو تازگی اور فرحت بخشتا ہے ساتھ ہی چاکلیٹ آپ کے موڈ کوخوشگوار بنا دیتی ہے۔

بشکریہ ٹائمزآف انڈیا