Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

بلی کی زبان سمجھنے والا اسمارٹ کالر

شائع 03 مئ 2016 06:27pm
سائنس
فائل فوٹو فائل فوٹو

لندن: انسان عموماً اپنے پالتو جانوروں کی حرکات و سکنات سے ان کی باتیں یا ضروریات سمجھنے کی کوشش کرتا ہے تاہم سائنس نے بے پناہ ترقی کرتے ہوئے اب جانورں کی زبان سمجھنے کا طریقہ بھی ڈھونڈ نکالا ہے۔

لندن میں ایڈم اینڈ ایوو نامی کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ ان کا نیا آلہ 'چیٹر باکس' بلی کی زبان کو سمجھ کر اس کا انگریزی میں ترجمہ مالک تک پہنچا دیتا ہے۔

کمپنی ڈائریکٹرپیٹی سائمن کے مطابق تحقیق سے پتا چلا ہے کہ بلی مخصوص آواز'میاوٴں' میں انسان سے بہت کچھ کہتی ہے اور یہ آلہ بلی کی زبان کو سمجھ لیتا ہے۔اسمارٹ فون کے ذریعے کنٹرول ہونے والا یہ آلہ بلی کے گلے میں کالر کی طرح باندھا جاتا ہے۔اس میں مائیکروفون ، اسپیکر، بلوٹوتھ اور وائے فائے ٹیکنالوجی نصب ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تحقیق میں مزید بہتری لاتی رہے گی جبکہ ابھی اس کا پہلا تجربہ نیوزی لینڈ اور برطانیہ میں کیا گیا ہے۔