Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ودیا بالن بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں

شائع 02 مئ 2016 04:14pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ممبئی:بھارتی عوام کے بعد بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن بھی پاکستانی ڈراموں کی فین ہو گئیں۔کہتی ہیں پاکستانی ڈراموں کی پروڈکشن اور کہانی  لاجواب ہوتی ہے۔

بھارت کے زندگی چینل سے پاکستانی ڈرامے نشرہونے کے بعد بھارتی ناظرین کے بعد بولی وڈ اداکارہ نے بھی ان ڈراموں کے معیاری ہونے کا اقرار کیا ہے۔

بولی وڈ ادکارہ  ودیا بالن نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بھی پاکستانی ڈراموں کی بڑی فین ہیں۔ٹوئٹر پیغام میں اپنی نئی عادت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ آج کل رات کو شوٹنگ کے بعد پاکستانی ڈرامے دیکھ رہی ہیں۔کنکر، میرے ہرجائی اور  ایک محبت کے بعد کی کہانی کی پروڈکشن، میک اپ اور ہر کردار کی اداکاری لاجواب ہے۔

ودیا کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن کے معیاری ڈرامے دیکھنا اچھا لگتا ہے۔ ان ڈراموں میں خواتین کو بہت ہی خوبصورت اور باکمال دکھایا جاتا ہے جس سے  ڈرامے کے بجائے حقیقت کا گمان ہوتا ہے،اب ڈرامے وصل کا انتظار ہے۔

ودیا بالن ان دنوں فلم تین اور کہانی ٹو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔