لیجنڈ باکسر محمد علی کا آبائی گھر میوزیم میں تبدیل
لوئسویل:دنیائے باکسنگ پر ایک عرصے تک حکمرانی کرنے والے عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کے آبائی گھر کو میوزیم میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
باکسنگ لیجنڈ محمد علی سترہ جنوری انیس سو بیالیس کو امریکی شہرلوئسویل میں پیدا ہوئے،محمد علی وہیں پلے بڑھے اور انہوں نے باکسنگ کا پہلا مقابلہ بھی اپنے آبائی شہر میں ہی جیتا۔
اسلام قبول کرنے سے قبل محمد علی اپنے بھائی کے ہمراہ لوئسویل میں رہتے تھے، تاہم اسلام قبول کرنے کے بعد وہ یہاں سے منتقل ہو گئے۔اب برطانوی وکیل اور رئیل اسٹیٹ ہولڈر نے محمد علی کے آبائی گھر کو خرید کر میوزیم میں تبدیل کر دیا ہے۔
کنگ آف باکسنگ محمد علی کے آبائی گھر کو میوزیم کی شکل دینے کے بعد افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پرباکسر محمد علی کے بھائی محمد رحمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نئی شروعات ہے اور عوام اب لیجنڈ باکسر کی یادگار کو میوزیم میں دیکھ سکیں گے۔
Comments are closed on this story.