Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹیمنا ٹریننگ سے عمر کو طویل کیجیے

شائع 27 اپريل 2016 03:25pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

نئی دہلی :اسٹیمنا ٹریننگ سے نہ صرف بوڑھے افراد اپنا اسٹیمنا بڑھا سکتے ہیں بلکہ عمر کو بھی طوالت دے سکتے ہیں ۔ اس ٹریننگ سے کینسر اور دل کے امراض کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں ۔رسرچ کے مطابق بوڑھے افراد جوکہ دو مرتبہ ہفتے میں اسٹیمنا ٹریننگ کرتے ہیں انکی موت کے امکانات چھیالیس فیصد کم ہوجاتے ہیں ۔

رسرچ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیمنا ٹریننگ بوڑھے افراد کو سنجیدہ نوعیت کی بیماریوں سے بھی بچانے میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔اسٹیمنا ٹریننگ کے حامل افراد میں دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے اکتالیس فیصد اور کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات انیس فیصد کم ہوتے ہیں ۔

ورزش اور ایروبک کرنے کے فائدے پہلے سے ہی گردانے جاچکے ہیں لیکن اسٹیمنا ٹریننگ کے حوالے سے کم ڈیٹا دستیاب تھا ۔ رسرچرز نے دس سال کے دوران کئی امراض جن میں موٹاپا،ذیابیطس اور کمر درد شامل ہیں ،ان میں اسٹیمنا ٹریننگ کے سبب کمی ہونے کا دعوی بھی کیا ہے ۔واضح رہے کہ اس رسرچ کیلئے انیس سو ستانوے سے لے کر دوہزار گیارہ تک پینسٹھ سال کی عمر سے زائد تیس ہزار افراد کا ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا ۔سروے کے دوران نو فیصد سے زائد افراد نے نے ہفتے میں دو مرتبہ اسٹیمنا ٹریننگ کرنے کا اعتراف کیا تھا ۔