Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سات مشہور مفروضے جنہیں سائنس نے غلط ثابت کر دیا

اپ ڈیٹ 28 اپريل 2016 08:04am

فائل فوٹو فائل فوٹو

انسان جس شے کے بارے میں علم نہیں رکھتا اس سے متاثر ہوکر اس کے بارے میں فرضی رائے قائم کر لیتا ہے لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ہم اگر اپنے ارد گرد کا جائزہ لیں تو ہمیں کئی ایسے مفروضے سننے کو ملتے ہیں جنہیں سائنس مسترد کر چکی ہے۔

 سورج مکھی پھول

 سورج مکھی پھول کا نام اس لئے ہے کہ اس کا رخ ہمیشہ سورج کی طرف رہتا ہے۔تاہم، تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سورج مکھی کا رخ صرف مشرق کی طرف ہوتا ہے۔ سورج دن ڈھلنے کے عمل کے دوران مسلسل اپنی سمت تبدیل کرتا رہتا ہے مگر یہ پھول سورج کے ساتھ اپنی سمت تبدیل نہیں کرتا بلکہ اس کا رخ مشرق کی طرف ہی رہتا ہے

 چمکاڈر دیکھ نہیں سکتی


 یہ بات اتنی عام ہے کہ چمکاڈر دیکھ نہیں سکتی لیکن حقیقت مختلف ہے۔ سائنسی تحقیق کے مطابق، چمکادڑوں کے دیکھنے کی صلاحیت انسانوں سے زیادہ بہتر ہے۔ چماڈر نہ صرف دیکھ سکتی ہے بلکہ رات میں شکار بھی کر سکتی ہے، مگر یہ راستہ تلاش کرنے کے لئے آواز کی لہروں یعنی ایکولوکیشن کو استعمال کرتی ہیں

 انگلیاں چٹخانا


اکثر لوگوں کا مانناہے کہ انگلیاں چٹخانے سے ہڈیوں کے جوڑ کمزور ہوجاتے ہیں اور اس سے مستقبل میں ہڈیوں کی بیماریوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے لیکن اس بات میں کوئی صداقت نہیں۔

 میٹھا کھانے سے بچے ہائپر ہوجاتے ہیں

 لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس بات کو سچ مانتی ہے کہ زیادہ میٹھا کھانے والے بچے زیادہ شرارتیں کرتے ہیں۔ شوگر سے بنی اشیاء ان کو مزید ہائپر کرتی ہیں مگر اس میں کوئی صداقت نہیں۔ میٹھا کھانا ان کے لیے کسی اور طرح سے تو نقصان دہ باعث ہو سکتا ہے مگر اس سے ہائپر ہونا ایک غلط تصور ہے۔

آسمانی بجلی ایک جگہ پر دوبار نہیں گرتی

 کہا جاتا ہے کہ آسمانی بجلی جب کسی ایک جگہ گرے تو دوبارہ وہیں نہیں گرتی، مگر دنیا کی کئی ایسی اونچی عمارتیں موجود ہیں جہاں آسمانی بجلی ایک سے زیادہ بار گر چکی ہے۔

 دیوار چین کا خلا سے نظر آنا

 دیوار چین انسان کا بنایا ہوا ایک ایسا شاہ کار ہے جس کی مثال نہیں ملتی مگر اس کا خلا سے نظرآنا صرف ایک مفروضہ ہی ہے۔

 گرگٹ جگہ دیکھ کررنگ تبدیل کرتا ہے

 گرگٹ کے بارے میں ایک بات مشہور ہے کہ یہ جس جگہ پر بیٹھتا ہے اس کا رنگ اختیار کرلیتا ہے۔ تاہم سائنس نے اس کو غلط قرار دیتے ہوئے بتایا کہ گرگٹ اپنے موڈ اور اپنے جسم کے درجہ حرارت کی وجہ سے رنگ تبدیل کرتا ہے