Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی پروڈیوسر نے اپنی ہی فلم دیکھ کر خود کشی کر لی، رپورٹ

شائع 26 اپريل 2016 10:38am

 

Malayalam-Film-Producer-Ajay-Krishnan-Ends-His-Life-By-Hanging-Himself

نئی دہلی: ہندوستان میں ایک پروڈیوسر نے اپنی ہی فلم کا  پری ویو (preview) دیکھنے کے بعد مایوسی میں خود کشی کر لی۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق،  ملیالم پروڈیوسر اجے کرشنا اپنی پہلی  فلم ملیالم فلم  "آوارد راوکل "  (Avarude Ravukal) سے انتہائی مایوس اور پریشان تھے ۔

ہفتے کو فلم کا پرویو دیکھنے کے بعد کرشنا نے  اپنے گھر میں خود کشی  کی۔

دی نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق نئی  فلم پر کرشنا کے 4 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے اور انہیں کچھ معاشی مسائل بھی درپیش تھے۔

ذرائع کے مطابق کرشنا کے والدین حادثے  کے وقت  گھر میں موجود تھے۔

خیال رہے کہ  کرشناملیالم  فلم انڈسٹری کےبہت سارے  ڈراموں اور فلموں میں چھوٹے کردار نبھا چکے ہیں۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز