بھارتی پروڈیوسر نے اپنی ہی فلم دیکھ کر خود کشی کر لی، رپورٹ
نئی دہلی: ہندوستان میں ایک پروڈیوسر نے اپنی ہی فلم کا پری ویو (preview) دیکھنے کے بعد مایوسی میں خود کشی کر لی۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، ملیالم پروڈیوسر اجے کرشنا اپنی پہلی فلم ملیالم فلم "آوارد راوکل " (Avarude Ravukal) سے انتہائی مایوس اور پریشان تھے ۔
ہفتے کو فلم کا پرویو دیکھنے کے بعد کرشنا نے اپنے گھر میں خود کشی کی۔
دی نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق نئی فلم پر کرشنا کے 4 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے اور انہیں کچھ معاشی مسائل بھی درپیش تھے۔
ذرائع کے مطابق کرشنا کے والدین حادثے کے وقت گھر میں موجود تھے۔
خیال رہے کہ کرشناملیالم فلم انڈسٹری کےبہت سارے ڈراموں اور فلموں میں چھوٹے کردار نبھا چکے ہیں۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز
مقبول ترین
Comments are closed on this story.