Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ کومعلوم ہے آنکھ کیوں پھڑکتی ہے؟

اپ ڈیٹ 19 مئ 2016 10:02am

eye-twitching-1427727567-600x360

بعض لوگوں کو آنکھ پھڑکنے کی شکایت ہوتی ہے، البتہ ہر ایک انسان ہی آنکھ کے پھڑکنے سے پریشان ہے۔آنکھ پھڑکنے کی کئی وجوہات ہوتی ہے۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر ان کی دائیں آنکھ پھڑکی ہے تو کچھ اچھا ہونے والا ہے، جبکہ بائیں آنکھ پھڑکنے کو کچھ برا ہونے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

چین میں آنکھ پھڑکنے کی کئی وجوہات تصور کی جاتی  ہیں۔وہاں کے لوگوں کے مطابق بائیں آنکھ کا پھڑکنے کا مطلب آپ کے پیسےکہیں کھونے والے ہیں اور اگر آپ کی دائیں آنکھ پھڑکتی ہے اس کا مطلب آپ کو کوئی خوشی کی خبر ملنے والی ہے۔

بھارت میں رہنے والوں کا یہ یقین ہے کہ دائیں آنکھ کے پھڑکنے سےآپ کو ئی خوشی ملے گی اور بائیں آنکھ کے پھڑکنے سے آپ کو بری خبر ملنے والی ہے۔

افریقہ کے لوگو ں کا ماننا ہے کہ جب بائیں آنکھ پھڑکتی ہے تو ان کی زندگی میں کچھ ایسا رونما ہونے والا ہے جو آپ کو رونے پر مجبور کردے گا اور اگر آپ کی دائیں آنکھ پھڑکتی ہے تو اس کا مطلب آپ سے کوئی بہت عزیز رشتہ دار ملنے آنے والا ہے۔

لیکن یہ تمام باتیں محض باتیں ہی ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔آخر آنکھ پھڑکنے کیا وجوہات ہوتی ہیں؟ جب آنکھ ڈرائی ہوجاتی تو پھڑکنا شروع ہوجاتی ہے۔ اگر آپ آنکھوں میں آئی ڈراپ کا استعمال جاری رکھیں تو آنکھ پھڑکنے سے روک جاتی ہے۔

اس کے علاوہ بھی آنکھ پھڑکنے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں، جیسے نیند کا پورا نہ ہونا، ذہنی دباؤ، آنکھوں کی بینائی کمزور ہوتا، ماحولیاتی آلودگی، آنکھوں میں جلن، کیفین کا زیادہ استعمال، آنکھوں میں الرجی وغیرہ جیسی علاماتوں کے باعث آنکھیں پھڑکنے کا باعث بنتی ہیں۔

آنکھ کو پھڑکنے سے محفوظ بنانے کے لیے آپ اپنی آنکھ کو تھوڑے تھوڑے وقفے سے ٹھنڈے پانی سے صاف کرتے رہیں۔ اس کے ساتھ اپنی آنکھوں کی ایکسرسائز بھی کریں، اس سے آپ کی آنکھ صحت مند رہے گی اور پھڑکنے سے محفوظ رہے گی۔

نوٹ: یہ مضمون محض معلومات عامہ کے لیے ہے۔