Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

برازیلین صدر کے خلاف رشوت کے الزام کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل

موا خذے کی تحریک پر ووٹنگ مئی میں ہوگی - فائل فوٹو ریوڈی جنیرو:برازیل کی سینیٹ نے صدر زلما روسیف کے خلاف رشوت کے...
اپ ڈیٹ 11 مئ 2024 11:59am
موا خذے کی تحریک پر ووٹنگ مئی میں ہوگی - فائل فوٹو موا خذے کی تحریک پر ووٹنگ مئی میں ہوگی - فائل فوٹو

ریوڈی جنیرو:برازیل کی سینیٹ نے صدر زلما روسیف کے خلاف رشوت کے الزام کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیشن بنادیا،موا خذے کی تحریک پر ووٹنگ مئی میں ہوگی۔

برازیل کے صدر زلما روسیف کے خلاف کرپشن کے الزامات کی چھان بین کیلیے خصوصی کمیشن قائم کردیا گیا ہے، برازیلین سینیٹ نے کمیشن کے ارکان کی منظوری دیدی ہے،سینیٹ کے اکیاسی اراکین میں سے اکتالیس نے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا تو ڈلما روزیف کو معطل کردیا جائے گا۔

ٹرائل کے بعد سینیٹ فیصلہ کرے گی کہ صدر کومستقل طورپرعہدے سے ہٹایا جائے، رپورٹس کے مطابق اگرکمیشن نے مواخذ ے کی تجویز دے دی توسینیٹ میں پھر رائے شماری ہوگی اوربارہ مئی کو ووٹنگ ہوگی، برازیلین صدر زلما روزسیف پر رشوت کی رقم سے الیکشن کی انتخابی مہم چلانے کا الزام ہے۔

 اس سے پہلے برازیل کی کانگریس نے صدر زلماکیخلاف مواخذیکی تحریک کی منظوری دی تھی،عوامی سروے میں اکثریت نے صدر زلماروزسیف اور نائب صدر مائیکل ٹیمر کے استعفےٰ کا مطالبہ کیا ہے۔