Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

یہ دس طریقے اپنائیں ،وائی فائی اسپیڈ بڑھائیں

شائع 23 اپريل 2016 10:23am

wifi00

آج کل کے دور میں وائی فائی دنیا سے رابطہ کا اہم ترین ذریعہ بن چکا ہے۔ یہ ایک ایسا دوست ہے جو نظر نہیں آتا مگر ہمارے بہت سے کام با آسانی کر دیتا ہے۔ وائی فائی کی بدولت ہم ہر جگہ اور ہروقت کا م کرسکتے ہیں ، یہ موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔ مگر بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ہم بہت اہم کام کر رہے ہو تے ہیں اور اسپیڈ کم ہوجانے کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اگر آپ وائی فائی کی کم اسپیڈ سے پریشان ہیں تو اس کی وجہ معلوم کرنا بعض دفعہ بذات خود ایک مسئلہ بن جاتا ہے ،کوئی بھی ایک چیز وائی فائی کی رفتار میں کمی کا باعث بن سکتی ہے، چنانچہ یہ دیکھنا نہایت ضروری ہے کہ وہ  وجہ کیا ہے۔

وائی فائی ڈیٹا منتقل کرنے کے لئے دو ریڈیو فریکوینسی ایک پرانی دواعشاریہ چار گیگا ہرٹز اور ایک نئی پانچ گیگا ہرٹز استعمال کرتا ہے، زیادہ تر راؤٹرز ان ہی دو فریکوینسی کے درمیان کام کرتے ہیں مگر اسمارٹ راؤٹرز کوئی ایک اچھی فریکوینسی کو آپ کے لئے چن لیتا ہے۔

ان دس اہن طریقوںکو اپنا کر آپ وائی فائی کی اسپیڈ بڑھا سکتے ہیں۔

 راؤٹر کی پوزیشن کو تبدیل کرنا

 واؤٹر کا صھیح جگہ رکھنا اسپڈ بڑھانے میں بیحد اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اکثر لوگ راؤٹرکو صحیح جگہ رکھنے کو اہمیت نہیں دیتے معمولی سی تبدیلی آپ کے وائی فائی اسپیڈ  کو بڑھا سکتی ہے۔ اسے جتنا ممکن ہو بلندی پر رکھا جائے تاکہ سنگنلز اچھے آئے۔

راؤٹر کو کنکریٹ اور میٹل سے دوررکھا جائے

مٹیریل جیسے کنکریٹ اور میٹل یہ وائی فائی کی لہروں کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اورایسے دوسرے برقی آلات جو دوسرے مٹیریل سے بنے ہوں اور وائرلیس ہوں وہ بھی رکاوٹ بنتے ہیں آپ کو چاہئے کہ اپنے راؤٹر کو برقی آلات سے دور رکھیں تاکہ سنگنلز بہتر آئیں۔

راؤٹرکی پوزیشن اور راؤٹر کا فاصلہ  

اگر آپ راؤٹر سے فاصلے پر اپنی ڈیوائس استعمال کر رہیں تو سنگنلز کم زور ہو سکتے ہیں، اس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ راؤٹر کو ممکن حد تک اپنی ڈیوئس کے قریب رکھیں یا گھر کے بیچ میں رکھیں تا کہ وائی فائی سنگنلز تین سو ساٹھ ڈگری تک آئیں اگر آپ کا گھر بڑاہے تو اس کے لئے آپ وائی فائی ایکسٹنڈر یا رپیٹر کا استعمال کریں یہ مین ڈیوائس کے ساتھ لگائی جاتی ہے جس کی  مدد سے سنگنلز کا دائرہ بڑھ جاتا ہے۔

وائرلیس کی مداخلت اور شور

آپ نے اس بات پر کبھی غور نہیں کیا ہوگا مگر یہ حقیقت ہے کہ ہمارے ارد گرد کئی وائرلیس سنگنلز موجود ہیں جیسے برقی آلات،وائی فائی راؤٹرز،سیٹلائٹ اور سیل ٹاور وغیرہ اور ہمارا زیادہ تر وقت ان ہی کے درمیان گزرتا ہے۔

انفارمیشن ڈیزائنر رچرڈ ویگن نے ایک آرکیٹیکچر آف ریڈیو بنایا ہے جو کہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ میں دستیاب ہیں یہ ایک میپ کے ذریعے آپ کو ارد گرد موجود نہ نظر آنے والے سنگنلز کے بارے میں آگاہ کرتا ہے تاکہ آپ بہتر جگہ کا انتخاب کر سکیں اور وائی فائی کی رفتار سست نہ ہو۔

مائیکرو ویو اون سے وائی فائی میں مداخلت

مائیکرو ویوو یا خردامواج وائی فائی کو متاثرکرسکتی ہیں۔ اگر راؤٹر پرانے ہوں تو یہ مسئلہ اور بڑھ سکتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ مائیکرو ویوودواعشاریہ پینتالیس گیگا ہرٹز کی فری کوئنسی پر چلتے ہیں اور وائی فائی نیٹ ورک کی فری کوئنسی دو اعشاریہ چار گیگا ہرٹز کے قریب ہوتی ہے اور یوں فری کوئنسی کا ٹکراؤ ہوتا ہے۔ جب جب یہ ہوتا ہے وائی فائی سے ڈیٹا کی فراہمی متاثر ہوتی ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ مائیکروویوو اون استعمال نہ ہورہا ہو تو اس کا سوئچ آف کردیں۔

بلیو ٹوتھ اور وائی فائی

بلیو ٹوتھ ایپلی کیشن بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے اور یہ بھی دو اعشاریہ چار کیگا ہرٹز فری کوئنسی پر کام  کرتی ہے۔ ضروری ہے کہ بلیوٹوتھ آلات کو اچھی طرح شیلڈ کیا جائے یعنی وہ سگنل باہر نہ بکھیریں لیکن یہ مشکل کام ہے۔ اسی طرح فری کوئنسی کے ٹکراؤ کو روکنے کے لئے اس کی فریکوئنسی کو تبدیل کرنے والے آپشن ہوتے ہیں جو ایک سیکنڈ میں سولہ سو مرتبہ تک تبدیل ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ یہ کرسکیں تو بہت اچھا ہوگا۔ دوسرا آپشن یہ ہے کہ وائی فائی راؤٹر کو بلیوٹوتھ آلات سے دور رکھیں خصوصاً پرانے بلیو ٹوتھ آلات کو۔

وائی میں فینسی روشنیوں سے رکاوٹ

کرسمس روشنیاں اور فینسی روشنیوں سے بھی مداخلت پیدا ہوسکتی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ یہ چھوٹی چھوٹی روشنیاں الیکٹرومیگنٹک شعاعیں خارج کرتی ہیں جو وائی فائی نیٹ ورک میں خلل ڈالتی ہیں۔ اگر لائٹیں جل بجھ رہی ہوں تو معاملہ اور خراب ہوسکتا ہے۔ اگر ایل ای ڈی روشنیاں بھی جل بجھ رہی ہوں تو وہ بھی وائی فائی پر اثر ڈالتی ہیں کیونکہ یہ بھی اپنے اردگرد الیکٹرومیگنیٹک فیلڈ بناتی ہیں۔ اس کا ایک ہی علاج ہے کہ راؤٹر کو ان روشنیوں سے دور رکھیں۔

نیٹ ورک ٹریفک کو ترجیح دینا

اگر آپ وائی فائی سے بہ یک وقت کئ اشیا ڈاؤن لوڈ کررہے ہیں تو اس سے وائی فائی سست ہوجاتا ہے۔ اسی طرح بہت ساری ایپلی کیشن اور سافٹ ویئر چلانے سے بھی وائی فائی کا نیٹ ورک سست ہوجاتا ہے کیونکہ ہر ڈاؤن لوڈ اپنی اسپیڈ اور جگہ لیتا ہے ۔ اس کا سادہ حل ہے کہ غیر ضروری ڈاؤن لوڈنگ کو روکیں اور غیرضروری ونڈوز اور ایپلی کیشنز کوبند کردیں ۔

ایک ہم فیکٹ پانی ریڈیائی لہروں کی رفتار کو کم کرسکتا ہے 

انسان میں ساٹھ فیصد پانی ہے اور پانی ریڈیائی لہروں کی رفتار سست کرسکتا ہے اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ اپنے  گھر سے تمام افراد کو باہرکردیں بلکہ یہ کوشش کریں کہ اپنے راؤٹرکو مجمع سے دور رکھیں تاکہ وائی فائی کے سنگنلزکی رفتار بہتر ہو سکے