Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

خوبصورت بننا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں ضرور کھائیں

شائع 19 اپريل 2016 11:39am

 

Eating-Fruits-for-Healthy-Skin_foodguruz.in_

اکثر خواتین کو اپنی رنگت کی بے حد فکر ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے وہ نت نئے طریقے اپنا تی ہیں تاکہ ان کا رنگ کسی بھی طرح گورا ہوجائے۔ لیکن کریمز ، لوشن اور دیگر فیس فیشل کے ذریعے آپ وقتی خوبصورتی حاصل کرسکتے ہیں، بیوٹی پروڈکٹس آپ تو بناسکتے ہیں، لیکن یہ مستقل حل نہیں ہے۔

اگر آپ مستقل خوبصورتی اور اچھی رنگت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بیوٹی پروڈکٹس کے بجائے غذائیت سے بھرپور کھانوں پر توجہ دیں۔ غذائیت سے بھرپور کھانے آپ کو ہمیشہ صحت مند اور خوبصورت رکھتے ہیں۔

وہ کون سے کھانے ہیں جو غذائیت سے بھرپور ہیں اور جن کے ذریعے آپ دیرپا  خوبصورتی حاصل کرسکتے ہیں، درج ذیل ہیں۔۔۔

مچھلی
چکنائی والی مچھلی یا آئلی فش جیسے ٹیونا یا سیلمن کھانا جسم کے لیے ہر طرح سے مفید اور کار آمد ہے اس لیے کہ جب آپ مچھلی کھاتے ہیں تو آپ کے جسم میں بائیوٹین اور وٹامن بی بننے کے کمیکلز تیار ہوتے ہیں جوکہ جسم میں کئی اہم فنکشن ادا کرتے ہیں یہ نہ صرف فیٹی ایسڈ بنانے کا ایک اہم رکن ہے بلکہ جسم کے میٹابولزم نظام کو بھی متحرک اور فعال رکھنے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ مچھلی کے ذریعے بننے والا بائیوٹین اسکن کو صاف رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

شکرقندی
شکر قندی جسے سوئیٹ پوٹیٹو بھی کہا جاتا ہے میں قدرتی طور پر پانی کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے اس سے آپ کے جسم کو بہت پانی ملتا ہے اور آپ کی اسکن اور جسم میں موجود دوسرے خلیات کو ڈی ہائی ڈریٹ (پانی کی کمی کا) ہونے سے بچاتا ہے۔ اس لیے ماہر غذائیت اور ماہرآرائش اس بات کا مشورہ دیتے ہیں کہ اپنی غذا میں شکر قندی کا استعمال ضرور جاری رکھیں کیونکہ اس میں موجود پانی اسکن کے لیے بے حد فائدہ دیتا ہے۔ رنگت صاف ہوتی ہے اور جلد میں قدرتی طور پر شادابی پیدا ہوتی ہے۔

بادام
خشک میوہ جات میں ”بادام“ ہر طرح سے چہرے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے بادام میں وٹامن ای کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔ اور وٹامن ای اسکن کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اکثر خواتین(خاص طور سے ورکنگ خواتین) کے چہرے کی جلد دھوپ کی شدت سے جھلس جاتی ہے اور اکثر اوقات سن بلاک بھی اس پر اثر نہیں کرتا۔

اورنج جوس
اورنج میں قدرتی طور پر وٹامن سی کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے اس کو کھانا یا اس کا جوس بناکر پینا دونوں ہی طریقہ اسکن اور صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں اورنج جوس جسم کو پانی کی کمی کا شکار نہیں ہونے دیتا وٹامن سی جسم میں کولاجن بنانے میں بھی اہم کردار کرتا ہے جس سے آپ کے جسم کو بنیادی طور پر پروٹین فراہم ہوتی ہے۔