Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2016 08:06am
 رواں سال پہلی بار برینٹ کروڈ کی قیمت پینتالیس ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی،فائل فوٹو رواں سال پہلی بار برینٹ کروڈ کی قیمت پینتالیس ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی،فائل فوٹو

اسلام آباد:اوپیک اجلاس میں خام تیل کی پیداوار منجمد کئے جانے کے ممکنہ فیصلے کے پیش نظر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے، رواں سال پہلی بار برینٹ کروڈ کی قیمت پینتالیس ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

خام تیل کی پیداوار میں کمی یا اسے منجمد کرنے کے حوالے سے اوپیک کے رکن ممالک کا اجلاس سترہ اپریل کو دوحہ میں ہوگا ،رو س سمیت اوپیک ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار منجمد کرنے کے ممکنہ فیصلے کے پیش نظر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتو ں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت چار فیصد اضافے سے چوالیس ڈالر ارسٹھ سینٹس فی بیرل تک پہنچ گئی، تاہم ایشیائی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے اغاز پر خام تیل کی قیمت میں اعشاریہ آٹھ سینٹس معمولی کمی دیکھی گئی۔