Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
09 Jumada Al-Akhirah 1446  

خضدار:کیڑے مار اسپرے کے باعث آٹھ طالبات بےہوش

اپ ڈیٹ 11 اپريل 2016 01:09pm

khuzdar

خضدار:خضدار کے ڈویژن پبلک اسکول میں کیڑے مار اسپرے کے باعث آٹھ طالبات آج بھی بےہوش ہوگئیں،والدین نے اسکول کے باہر انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

خضدار کے ڈویژنل پبلک اسکول میں زیر تعلیم آٹھ طالبات کی حالت کیڑے مار اسپرے کے باعث غیر ہوگئی، جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا، بچوں کے والدین نے واقعہ کے بعد اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔والدین کا کہنا تھا کہ اسکول میں جب سے تعلیمی سال کا آغاز ہوا ہے، صفائی کی صورتحال ناقص ہے۔

والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر پرنسپل سمیت انتظامیہ کی تبدیلی عمل میں لا کر اسکول میں تعلیمی معیار اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔