Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیٹو امریکی عوام پر بوجھ ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

شائع 03 اپريل 2016 06:55am

donald

 ریسائینس :امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو سویت یونین کے خلاف بنایا گیا تھا، اب فوجی اتحاد کو ختم ہونا چاہیے۔ جبکہ امریکا کے ہوتے ہوئے سعودی عرب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

امریکی شہر ریسائینس میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو امریکی عوام پر بوجھ ہے، اسے ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو کو سوویت یونین کے خلاف بنایا گیاتھا جس کااب وجود نہیں رہا۔ اب اس کے ٹوٹ جانے سے امریکی عوام کا کچھ نہیں جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نیٹوممالک یاتوامریکاکواخراجات اداکریں ورنہ جان چھوڑیں۔

صدارتی امیدوار نے مزید کہا کہ ہم نیٹوممالک کوفوجی تحفظ دیرہے ہیں اوروہ امریکاکی جیب خالی کررہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سعودی عرب کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اور اس کے جواب میں سعودیہ مناسب قیمت ادا نہیں کررہا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے تعلقات میں ہم خسارے میں ہیں۔