Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

گوگل خود ہی اپریل فول بن گیا

شائع 02 اپريل 2016 08:55am
سائنس

status
گوگل نے جی میل سے اپنے اپریل فول بٹن کو ہٹا لیا، اس بٹن کی مدد سے لوگوں کو مزاحیہ اینیمیشنز بھیجی جا سکتی تھیں۔اس کو ہٹانے کی وجہ گوگل فورم پر اس سے متعلق کئی شکایات کا درج ہونا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایسا اس وجہ سے کیا گیا کیونکہ اس سے لوگ اپنے دفاتر میں کا فی مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔یہ بٹن جی میل کے سینڈ بٹن کے بالکل ساتھ نظر آتا تھا۔اس کو استعمال کرنے والے ایک ’منین ‘ کی تصویر بھیجتے تھے جو مائیکرو فون کو پھینک کر ای میل کے تھریڈ کو بند کردیتا تھا۔

gif

تاہم متعدد شکایات کے بعد گوگل نے اسے ختم کردیا اور صارفین سے معذرت بھی کرلی۔بی بی سی کے مطابق اس حوالے سے گوگل کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ”لگتا ہے اس سال ہم نے اپنے آپ سے ہی مذاق کرلیا“۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک بگ کی وجہ سے مائیک ڈراپ فیچر کی وجہ سے ہنسی کے بجائے پریشانی زیادہ ہوئی، جس کے باعث ہم واقعی معافی مانگتے ہیں۔

تمام تر شکایات اور پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے گوگل نے اس کو ہٹا دیا اور کہا کہ جو یوزرز اب بھی اسے دیکھ رہے ہیں تو وہ ری لوڈ یا جی میل کو ری اسٹارٹ کرکے اس کو ختم کر سکتے ہیں۔