Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

صوبائی صدر آئی ایل ایف کا سنیئر وکیل معظم بٹ کے خلاف ہرجانےکا مقدمہ

الزامات سے پیشہ ورانہ اور سماجی حیثیت متاثر ہوئی،ازالہ 500 ملین ہرجانے کی صورت میں کیا جائے۔قاضی انور
شائع 22 اپريل 2025 12:19pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

انٹرنیشنل لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے صوبائی صدر قاضی انور نے سینیئر وکیل معظم بٹ کے خلاف 500 ملین روپے ہرجانے کا کیس پشاور کی ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں دائر کر دیا۔

قاضی انور کا مؤقف ہے کہ معظم بٹ نے ان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کیے، جس سے ان کی ساکھ اور عزت کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ معظم بٹ نے ان پر ایڈووکیٹ جنرل آفس سے مبینہ طور پر بھتہ وصولی، صوبائی حکومت سے مالی فائدہ حاصل کرنے اور حکومتی امور میں مداخلت جیسے سنگین الزامات لگائے۔

قاضی انور نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان الزامات کے باعث ان کی پیشہ ورانہ اور سماجی حیثیت متاثر ہوئی، جس کا ازالہ 500 ملین روپے ہرجانے کی صورت میں کیا جائے۔

عدالت نے درخواست وصول کر لی ہے اور کیس کی سماعت کے لیے آئندہ تاریخ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

Qazi Anwar

International Lawyers Forum

500 million

District Judge of Peshawar