Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

سویرا قتل کیس : گرفتار قریبی عزیز پر شک کیسے ہوا؟

ملزم فیاض کے بیانات میں تضاد، دورانِ تفتیش موبائل فون مانگنے پر اسے توڑ دیا۔
شائع 22 اپريل 2025 12:07pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

کراچی میں لیاقت آباد ندی سے پانچ سالہ سویرا کی لاش ملنے کے معاملے میں پولیس نے زیر حراست شخص فیاض کو کیس کا مرکزی ملزم قرار دے دیا ہے۔ پولیس کے مطابق فیاض سویرا کا قریبی رشتے دار ہے اور واردات والی رات اس کی حرکات و سکنات معمول سے ہٹ کر تھیں۔*

پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ ملزم فیاض کو مقتولہ بچی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم نے دورانِ تفتیش موبائل فون مانگنے پر اسے توڑ دیا، تاہم پولیس نے موبائل ڈیٹا حاصل کر لیا ہے، جس سے معلوم ہوا ہے کہ وہ رات بھر جاگتا رہا جو کہ اس کے معمول کے برعکس ہے۔

کراچی: لیاقت آباد سے مردہ ملنے والی 5 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق

تحقیقات کے مطابق فیاض کے بیانات میں تضاد پایا گیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کا سویرا کے گھر آنا جانا نہیں تھا جبکہ بچی کے بہن بھائیوں نے بتایا کہ فیاض روزانہ ان کے گھر آتا تھا۔ مزید یہ کہ وہ جنازے میں بھی شریک نہیں ہوا، حالانکہ وہ قریبی رشتے دار ہے۔

پولیس نے ملزم کے ڈی این اے سیمپل حاصل کر لیے ہیں اور میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے، جس کے بعد حتمی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ادھر تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ سویرا کا والد نشے کا عادی ہے اور وہ پولیس کی بجائے ملزم کی حمایت کر رہا ہے، جس سے معاملہ مزید الجھتا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پانچ سالہ سویرا کی لاش بدھ کے روز لیاقت آباد ندی سے ملی تھی، جس کے اندرونی اعضا بھی غائب تھے،واقعہ پر اہل علاقہ اور خاندان کے افراد میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

Liaquatabad

CCTV

accused arrest

sawera murder