Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

جامشورو میں حادثے میں جاں بحق 14 افراد کی تدفین کر دی گئی

گزشتہ رات مزدوروں اور خواتین و بچوں سے بھرا ٹرک کھائی میں جا گرا تھا
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2025 07:35pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جامشورو میں حادثے میں مرنے والے چودہ افراد کی تدفین کردی گئی ، گزشتہ رات مزدوروں اور خواتین و بچوں سے بھرا ٹرک کھائی میں جا گرا تھا، حادثے میں بائیس افراد زخمی بھی ہوئے۔

جامشورو کے پہاڑی علاقے وایہ تونگ روڈ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی۔ مزدا گاڑی تیز رفتاری کے باعث پہاڑی سے اترتے ہوئے الٹ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے پر پیش آیا۔ متاثرہ گاڑی دریجی سے آ رہی تھی۔

ڈی سی جامشورو غغنفر قادری کے مطابق جامشوروافسوسناک حادثے میں 14 اموات ہوئی ہیں جبکہ 22 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو تونگ بیسک ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ڈی سی جامشورو کا کہنا ہے کہ 5 افراد کی حالت نازک ہونے پر تعلقہ ہسپتال تھانہ بولاخان منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق بھیل برادری کے افراد گندم کی کٹائی کے بعد بدین جا رہے تھے۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، تیرہ کا تعلق تلہار اور ایک کا تعلق ڈگری سے ہے۔ پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ تمام افراد کی تدفین کردی گئی۔

تمام افراد محنت مزدوری کے بعد گاؤں واپس جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، حکومت مرنے والوں کے لواحقین کیلئے فی کس ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

کراچی آئل ٹینکرمیں آتشزدگی کا واقعہ

دوسری جانب کراچی میں صنعتی ایریا گودام چورنگی کے قریب آئل ٹینکر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ڈرائیور نے ٹینکر سے شہری کو ٹکر مار کر زخمی کیا جس کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگائی، ڈرائیور نے غلط بیانی کی، مشتعل افراد ٹینکر جلا کر فرار ہو گئے، پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو پکڑ لیا جبکہ زخمی شہری کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

karachi

jamshoro

trafic accident