وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
ترک صدر سے ملاقات میں ایران سمیت خطے کی صورتحال پر غور ہوگا
وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال، خاص طور پر ایران کے معاملے پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے اس اہم دورے کے باعث آج وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ترک قیادت کے ساتھ بات چیت کے دوران باہمی تعلقات کے فروغ، تجارتی تعاون اور علاقائی چیلنجز پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
وزیراعظم کا یہ دورہ موجودہ علاقائی حالات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
TAYYIP ERDOGAN
turkiye
PM SHAHBAZ SHARIF
pm visit
مقبول ترین
Comments are closed on this story.