Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

سرگودھا میں جھولے پر چڑھنے پر جھولا ٹھیکیدار کے ملازمین کا بچوں پر تشدد

تشدد کی ویڈیوشوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
شائع 21 اپريل 2025 10:42am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پنجاب کے شہر سرگودھا میں تفریح کے لیے جھولے پر چڑھنے جھولا ٹھیکیدار کے کارندوں نے بچوں کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

افسوسناک واقعہ سرگودھا شہر کے ایک پارک میں پیش آیا، جہاں فیملی کے ہمراہ آئے معصوم بچوں کو ٹھیکیدار کے ملازمین نے نہ صرف تھپڑ مارے بلکہ ان پر ہاتھ اٹھانے سے بھی گریز نہ کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، بچوں نے جھولے پر چڑھنے کی کوشش کی تو عملے نے نازیبا رویہ اختیار کرتے ہوئے بچوں کو زدوکوب کیا۔ متاثرہ بچے چیختے چلاتے رہے، لیکن ظالموں کو ذرا بھی ترس نہ آیا۔ یہ دل دہلا دینے والا منظر وہاں موجود فیملی کے سامنے پیش آیا، جس پر لوگوں نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔

تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا اور واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ادھر تھانہ سٹی پولیس نے ویڈیو شواہد کی روشنی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں پر تشدد کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

sargodha

children

JHOLA