Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

کراچی میں ڈمپر اور رکشے میں تصادم، 3 افراد زخمی

حادثے کے بعد مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی، ڈمپر کو آگ لگانے کی کوشش
شائع 20 اپريل 2025 11:21am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

شہر قائد میں حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، بلدیہ نیول کالونی کے قریب ڈمپر اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد علاقہ مکین مشتعل ہو گئے اور انہوں نے ڈمپر کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے مشتعل افراد کو روکنے کی کوشش کی تو مظاہرین نے پولیس پر تشدد کر دیا، جس کے باعث تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ ڈمپر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، تاہم پولیس کی اضافی نفری طلب کر کے صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔

کراچی میں ٹریفک حادثات نہ تھم سکا، مختلف واقعات میں 4 زندگیوں کے چراغ گل ہو گئے

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔

کراچی میں دن کےاوقات میں ہیوی ٹریفک پرمکمل پابندی عائد، متبادل روٹس جاری

دوسری جانب ایئرپورٹ کے قریب کاظم آباد کے علاقے میں بھی پانی کا ٹینکر الٹ گیا۔ حادثہ مبینہ طور پر بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ڈرائیور معمولی زخمی ہوا،ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ہیوی لفٹر کے ذریعے ٹینکر کو ہٹا کر سڑک کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

karachi

Heavy Traffic

Karachi Heavy Traffic Accidents

dumper accident