کراچی کا کا موسم شدید گرم اور خشک، درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آج سے سورج قہر ڈھائے گا، اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ شہر میں 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ متوقع ہے، جبکہ سمندری ہوائیں بند رہیں گی، جس کے باعث موسم شدید گرم اور خشک ہو جائے گا۔ رات کے وقت بھی گرمی کا اثر برقرار رہنے کی توقع ہے۔
شہر کا درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شمال مغرب سے8ناٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، تیز دھوپ اور ہواؤں کا سلسلہ جاری
دوسری جانب، فضائی آلودگی کے حوالے سے کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جس کی تصدیق اے کیو آئی (ایئر کوالٹی انڈیکس) کی رپورٹ سے ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں، اور دھوپ میں نکلتے وقت حفاظتی اقدامات لازمی اپنائیں۔
Comments are closed on this story.