Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

خیرپور: کم عمر میں شادی، نکاح خواں، لڑکی کا والد اور گواہ گرفتار

لڑکی اور لڑکے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا، پولیس
شائع 19 اپريل 2025 07:48pm

خیرپور کے علاقے سیٹھارجہ میں کم عمر میں شادی کی تقریب پر پولیس نے کارروائی کر کے نکاح خواں، لڑکی کے والد اور گواہ کو گرفتار کر لیا۔

خیرپورسٹھارجہ پولیس کی محلہ عثمان آباد میں کارروائی کرکےکم عمربچوں کی شادی کرانےپرنکاح خواں سمیت 3 افراد کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں نکاں خواں عابد حسین، لڑکی کا والد ضمیر احمد، گواہ اللہ داد شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملی تھی کہ 14 سالہ لڑکی دلکش کی 14 سالہ ذیشان سے غیر قانونی شادی کرائی جاری ہے جس پرکم عمر دُلہن دلکش اور دُلہا ذیشان کو بھی تحویل میں لے کر واقعےکا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہےجس میں نکاح خواں، لڑکا لڑکی کے والد سمیت 8 افراد کونامزد کیا گیا ہے۔

Khairpur

CHILD MARRIAGE