دریائے سندھ پر نہروں کے خلاف احتجاج کرنا سندھ کا حق ہے، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ پر نہروں کے خلاف احتجاج کرنا سندھ کا حق ہے۔ وکلا سمیت کسی کو بھی احتجاج سےنہیں روکا گیا۔
جامشورو میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام نہری منصوبے کے خلاف متحد ہیں، وفاق کے سامنے صوبے کا بھرپور مؤقف رکھ دیا۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ پر نہروں کے خلاف احتجاج کرنا سندھ کا حق ہے۔ وکلا سمیت کسی کو احتجاج سے نہیں روکا۔
بعد ازاں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دادو میں سید غضنفرعلی شاہ سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔ تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ ہو گئے۔
دریائے سندھ پر کینالز منصوبے کے خلاف ببرلو بائی پاس پر وکلا کا دھرنا جاری
اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کینال منصوبوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہروں کا معاملہ سندھ اور پنجاب دونوں کے لیے نہایت اہم ہے اور بارہا نشاندہی کے باوجود اس مسئلے پر مناسب توجہ نہیں دی جا رہی۔
سعید غنی نے کہا کہ ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ کینالوں کے بننے سے سندھ اور پنجاب کے کسانوں کو نقصان ہوگا، جب پانی کی قلت پہلے ہی ہے تو کیسے مزید کینالیں بنائی جا سکتی ہیں؟
انہوں نے نشاندہی کی کہ اس وقت سندھ اور پنجاب میں پانی کی شدید قلت ہے اور موجودہ پانی سے بھی اس سال فصل ممکن نہیں۔ “ہماری ذمہ داری ہے کہ سندھ کے عوام کا مقدمہ ہر فورم پر لڑیں۔
Comments are closed on this story.