سوات کی ثقافتی روایت؛ سواتی ککوڑی آج بھی شادیوں کا خاص تحفہ
ثقافتی پکوان سواتی ککوڑی کی روایت آج بھی برقرارہے۔ شادی کی تقریبات میں اسے تحفے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
سوات کی پہچان بننے والی روایتی خوراک سواتی ککوڑی آج بھی اپنی ثقافتی اہمیت کے ساتھ زندہ ہے۔
شادی بیاہ کی تقریبات میں اس روایتی پکوان کو خاص تحفے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جہاں دلہن یہ پکوان اپنے ساتھ سسرال لے جاتی ہے اور سب سے پہلے نندوں کو پیش کرتی ہے، جس کے بعد یہ خاندان اور محلے والوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
سواتی ککوڑی آٹے، گُڑ، انڈے، کھوپرے، الائچی اور دودھ کے امتزاج سے تیار کی جاتی ہے، جسے خاص انداز میں گوندھا اور پکایا جاتا ہے۔
بازاروں میں بھی یہ پکوان دستیاب ہے اور دور دراز سے آئے سیاح اسے ذوق و شوق سے کھاتے ہیں۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ سواتی ککوڑی نہ صرف ذائقے دار ہے بلکہ یہ سوات کی ثقافت کی علامت بھی ہے، جسے آج بھی خلوص اور روایتی جذبے کے ساتھ شادیوں میں تحفے کے طور پر بھیجا جاتا ہے۔
Comments are closed on this story.