کراچی میں غیر ملکی فوڈ چین ریسٹورنٹ پر حملہ-4 گرفتار
نارتھ کراچی میں پتھراؤ سے ریسٹورنٹ کے شیشے توڑ دیئے
نارتھ کراچی سیکٹرالیون بی غیرملکی فوڈچین کے ریسٹورنٹ پر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا ۔
بدھ کو رات گئے اس حملے میں مشتعل افراد ریسٹورنٹ کے شیشے و دیگر سامان توڑ پھوڑ کرفرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس کی نفری پہنچ گئی۔ پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد کی تعداد 30 کے قریب تھی اور ان کی جانب سے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ کیا گیا۔
پولیس نے زیر حراست افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے مزید نفری کو تعینات کر کے گشت میں بھی اضافہ کر دیا۔
Attack on KFC
مقبول ترین
Comments are closed on this story.